وڈھ،قومی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت4افراد جاں بحق، 9زخمی

وڈھ(این این آئی)وڈھ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت4افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ بازار کے قریب کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے کوئٹہ جانیوالی دو کار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت4افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت9افرادزخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی وڈھ خالد حسین کے مطابق کار حادثے کی اطلاع پر فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا زخمیوں کو فسٹ ایڈ کے لیے پہلے دراکھالہ سنٹر بعدازں وڈھ اور خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا ان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ہے زخمیوں اور نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا واقعہ کی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں