نصیرآباد،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران نامعلوم افراد 4موٹرسائیکلیں چھین کرفرار،مزاحمت پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت3افراد کو زخمی کردیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد ڈکیتی رہزنی کی وارداتین چار موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین لیے گئے مزاحمت کرنے پر باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود روپا شاخ کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین لیے مذاحمت کرنے پر باپ اور بیٹے کو زخمی کرکے فرار ہوگئے زخمیوں کو منجھوشوری ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود اللہ بخش موڑ پر مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر راحت مینگل سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ باباکوٹ پولیس تھانے کی حدود غلام رسول تالاب کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر احسان گل مگسی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ مذاحمت کرنے پر اس کو زخمی کردیا گیا منگولی پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر مسلح افراد نیگن پواینٹ پر ڈاکٹر ظہور سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں