جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ،جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی پولیس گشتی پارٹی گاڑی پر فائرنگ گاڑی کو نقصان پہنچا پولیس اہلکار معجزانہ طورپر محفوظ رہے ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ گنداواہ معمول کے گشت کے دوران نا معلوم مسلح موٹر سواروں کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ جس سے گاڑی کے ٹائر برسٹ ہونے شیشے ٹوٹنے سمیت گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ واقعے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام اور بھاری نفری جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں