سینئر صحافی، معروف ناول نگار اور میڈیا شخصیت قیوم بلوچ کو بلوچستان میڈیا فورم کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ داد رند

سبی(رپورٹر)ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سبی کے صدر میراللہ داد رند سینئیر نائب صدر اللہ یار ڈومکی نائب صدر ثناء اللہ دہپال جنرل سیکٹری خرم شہزاد ڈپٹی جنرل سیکٹری ندیم بابر مغل آفس سیکٹری عمران خان مرغزانی لیاقت علی ڈومکی رئیس علی ہانبھی اشتیاق احمد چاچڑ محبوب علی ڈومکی و دیگر صحافیوں نے سینئر صحافی، معروف ناول نگار اور میڈیا شخصیت قیوم بلوچ کو بلوچستان میڈیا فورم کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں صوبے بھر میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سبی کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قیوم بلوچ صحافت کے میدان میں ایک باوقار، تجربہ کار اور باصلاحیت شخصیت ہیں، جنہوں نے طویل عرصے تک صحافتی خدمات انجام دیتے ہوئے نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ قلم کے ذریعے معاشرتی شعور کی بیداری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کا شمار بلوچستان کے ممتاز صحافیوں اور ادیبوں میں ہوتا ہے، اس لیے ان کا بلوچستان میڈیا فورم کا صوبائی صدر منتخب ہونا صحافتی برادری کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ قیوم بلوچ صحافیوں کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور فلاحی امور سے بخوبی آگاہ ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان میڈیا فورم کو بلوچستان بھر میں مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے۔ ان کی قیادت میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ، نوجوان صحافیوں کی تربیت اور میڈیا برادری کے اتحاد کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں گے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سبی کے صحافیوں نے قیوم بلوچ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ صوبے بھر کی صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اتریں

اپنا تبصرہ بھیجیں