صحبت پور (رپورٹ اعجاز علی) ایس پی صحبت پور خلیل اللّہ کاکڑ کی ہدایات پر پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کے ایس ایچ او نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہید ملک محمد علی انسپکٹر علی رضا کھوسہ نے سب انسپکٹر محمد اشرف بہرانی، کانسٹیبل نیک محمد پنہیار اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مخبرِ خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے طارق ولد عبدالکریم، قوم کھوسہ، سکنہ گوٹھ اسداللہ کھوسہ، ضلع صحبت پور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق چند روز قبل ملزم نے ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین لی تھی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی پر وہ موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔ بعد ازاں خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

