کوئٹہ میں نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چیف فائر آفیسر میٹر و پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ اتوار کوکوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں اچانک آتشزدگی کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ فائر فائٹرز کی فوری اور مؤثر کارروائی کے باعث ہوٹل کے اطراف کی آبادی اور املاک کو محفوظ بنا لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ مالی نقصان بھی معمولی بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں