جھل مگسی کے علاقے میں مسلح گرہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) جھل مگسی کے علاقے میں مسلح گرہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو جھل مگسی کی تحصیل گنداوا کے نواحی علاقے سیڈ فارم کے قریب دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں پھوٹا خان ولد مرید خان آخوندانی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں