ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی چوروں نے مقامی صحافی کے گھر کا صفایا کردیا جبکہ چابی چور ایک اور موٹر سائیکل لے اڑے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود ہسپتال کالونی میں گزشتہ شب نا معلوم چور مقامی صحافی حسین بخش سولنگی کے گھر داخل ہوکر موٹر سائیکل نقدی اور گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی مین بازار رفیق میڈیکل سینٹر کے سامنے نور حسن سرپرہ کی کھڑی موٹر سائیکل نا معلوم چابی چور چوری کرکے رفوچکر ہو گئے۔

