خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی اور صوبائی قائدین کی کال پر ضلع خاران میں محکمہ واپڈا کی نجکاری سیاسی مداخلت اور ملازمین کے متعدد مسائل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس سلسلے میں سب ڈویژن آفس خاران میں سرکل خضدار اور خاران کے عہدیداران سمیت واپڈا کے بڑی تعداد میں ملازمین نے احتجاج میں حصہ لیا مظاہرین نے محکمے میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سرکل خضدار کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالحئی سب ڈویژن چیئرمین حاجی گل حسن ریکی جنرل سیکرٹری میر جلیل احمد نوشیروانی وائس چیئرمین سید بشیر احمد شاہ حاجی محمد عارف چنال سابق وائس چیئرمین حاجی گل جان سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری بڑھتی ہوئی مہنگائی اور فکسڈ تنخواہوں پر بھرتیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ محکمے میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے عملے کی شدید کمی کے باوجود نئی بھرتیوں پر پابندی لگنے سے موجودہ ملازمین پر کام کا بوجھ ناقابل برداشت حد تک بڑھ گیا ہے انہوں نے فیلڈ سٹاف کو درپیش عدم تحفظ کے مسائل کو بھی اجاگر کیا رہنماؤں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گ احتجاج کے دوران مظاہرین نے اپ ے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی

