صوبے بھر میں فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے، ڈی جی سوشل ویلفیئر میر سیف اللہ کھیتران

سبی(رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ کھیتران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر صوبے بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد یتیم بچوں، بیواؤں، بزرگ شہریوں اور معاشرے کے دیگر مستحق طبقات کی خدمت حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی تمام اسکیموں کا مقصد مستحق افراد کو بلاامتیاز سہولیات کی فراہمی اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانا ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل، فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سرکاری وسائل کے شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے اور محکمہ سوشل ویلفیئر اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت اور سماجی بہبود کے منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں