اوتھل کو لسبیلہ ڈویژن کا صدر مقام قرار دینے پر جشن، قیادت کی خدمات کو خراجِ تحسین

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) لسبیلہ ڈویژن کا صدر مقام اوتھل قرار دیے جانے کی خوشی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی کی قیادت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، قبائلی اور عوامی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، ستار احمد عاربانی، ڈاکٹر تولارام لاسی، محمد عمر لاسی غلام قادر دودا اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن کا قیام وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی اور سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی کی مسلسل کاوشوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کی خواہش تھی کہ لسبیلہ ڈویژن کا صدر مقام حب بنایا جائے، تاہم قیادت کی مؤثر کوششوں کے باعث اوتھل کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر کا اعزاز حاصل ہوا۔مقررین نے کہا کہ اوتھل کو ڈویژنل صدر مقام بنانے سے ضلع لسبیلہ کے عوام کو انتظامی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ اب کمشنر، ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران لسبیلہ میں ہی موجود ہوں گے، جس سے شہریوں کو اپنے سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے خضدار جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے ڈویژن کے قیام سے مختلف محکموں میں نئی آسامیوں کی منظوری متوقع ہے، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مقررین نے اس کامیابی کا سہرا نواب جام کمال خان عالیانی اور میر زرین خان مگسی کے سر باندھتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ و چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سردار رسول بخش برہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، سابق وائس چیئرمین سید حفیظ شاہ کاظمی، چیئرمین یونین کونسل ڈنڈہ حاجی عبدالستار جاموٹ، چیئرمین یونین کونسل لاکھڑا وڈیرہ مولابخش گنگو، وڈیرہ علی محمد گدور، چیئرمین عبدالغفور خاصخیلی، ستار احمد عاربانی، پیر اسد شاہ جیلانی، امام بخش خاصخیلی، شاہد خان پٹھان، چیئرمین یونین کونسل آہورہ شیر محمد شاہوک، غلام قادر دودا، امام بخش دودا، ڈاکٹر تولارام، حسین علی جاموٹ، غلام محمد گلفام دودا، وڈیرہ محمد امین سومرو، جنرل کونسلر ثناء اللہ چنہ، کامریڈ ولی محمد جاموٹ، جنرل کونسلر حبیب اللہ پیروانی، مولابخش لاسی، عبدالوارث مگسی، علی گوہر مگسی، پیر غلام نبی شاہ جیلانی، محمد اکرم لاسی، کیپٹن نزیر احمد شاہوک، جنرل کونسلر حضور بخش چنہ، جنرل کونسلر برکت علی جاموٹ، محمد شریف خاصخیلی، اصغر نزیر، مراد خان وزیر، زین العابدین چنہ، جمیل احمد خاصخیلی ودیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں