واجہ شے عبدالکریم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

تربت: نیشنل پارٹی تحصیل دشت کے رہنما اور معروف سماجی کارکن اقبال انور دشتی نے مکران کی معروف روحانی شخصیت واجہ شے عبدالکریم کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوقار، نیک سیرت، روحانی اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی معاشرے کی اصلاح، بھائی چارے، محبت، امن اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کی دینی، روحانی، علمی اور سماجی خدمات قابلِ قدر ہیں، جبکہ مکران کے عوام انہیں بے حد عزت، احترام اور عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اقبال انور دشتی نے کہا کہ واجہ شے عبدالکریم کی علالت کی خبر سن کر انہیں دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ انہیں جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ان کی ہر تکلیف دور کرے اور انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ درازیٔ عمر نصیب فرمائے، تاکہ وہ پہلے کی طرح اپنی دینی، روحانی اور سماجی خدمات جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ واجہ شے عبدالکریم کو ہر بیماری سے محفوظ رکھے، انہیں کامل شفا عطا فرمائے، ان کی زندگی میں خیر و برکت پیدا فرمائے اور انہیں ہمیشہ اپنی رحمت و حفاظت میں رکھے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں