کوئٹہ ۔ 23 جولائی2026ء: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزکوئٹہ کی جانب سے 13 سرکاری نرسنگ کالجز بلوچستان میں داخلوں کے لیے نرسنگ کالجز داخلہ ٹیسٹ (NCATـ2026) اتوار، 9 اگست 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد یونیورسٹی آف بلوچستان، سریاب روڈ، کوئٹہ میں ہوگا۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 7:30 بجے تک امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔
مقررہ وقت کے بعد آنے والے امیدواروں کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تمام امیدوار اپنی رول نمبر سلپس بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS) کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ امیدوار امتحان کے دن اپنی رول نمبر سلپ، اصل شناختی کارڈ/ب فارم اور ضروری اسٹیشنری اپنے ہمراہ ضرور لائیں۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی داخلہ عمل کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔ امیدوار رول نمبر سلپ پر درج تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں اور امتحانی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔مزید معلومات اور رول نمبر سلپس کے حصول کے لیے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

