تربت (پریس ریلیز): ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی نے کیچ تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کو تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے 12 لاکھ روپے مالیت کی مختلف ادویات فراہم کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کبزئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ترجیح تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بروقت ادویات اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ انہیں علاج میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی عوامی خدمت اور فلاحی اقدامات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، جن کا مقصد مستحق اور نادار طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر کیچ تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے چیئرمین نے ضلعی انتظامیہ، خصوصاً ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی فراہمی سے مریض بچوں کے علاج میں نمایاں سہولت میسر آئے گی اور سنٹر کی خدمات مزید مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں گی۔

