کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے مستونگ میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین محمد زمان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس المناک واقعے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے شہدائ کی وطن اور ریاست کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدائ کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے میر شعیب نوشیروانی نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت تمام زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے گی انہوں نے کہا کہ شہدائ کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

