کوئٹہ : نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ کھڈکوچہ مستونگ میں گزشتہ تین دنوں سے کرفیو ہے جس کی بدولت خوراک ادویات کی شدید قلت کے ساتھ خوراک اور پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگیا ہے ،لوگوں کی کڑی فصلیں تباہ ہورہی ہیں تیار فصل سبزیاں اور پھل ضائع ہورہی ہیں ، اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ کرفیو سے وہ لوگ براہ راست متاثر ہورہے ہیں جن کا نہ کسی تنظیم سے تعلق ہے نہ ہی کسی قسم کی دہشتگردی سے ، اسلم بلوچ نے کہاہے کہ طویل کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے رہی ہے اپریشن اور کرفیو کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں دیر پا امن کے لیئے رویوں میں تبدیلی لاکر مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اپنا یا جائے۔

