کوئٹہ: پاکستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر امان اللہ کنرانی نے جل ول پارک برطانیہ میں منعقدہ چاروزہ تیسری مْسلم فیلو شپ سکاؤٹس جمبوری کے موقع پر آرگنائزر کمیٹی کی چیئرپرسن عائشہ خالد کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنی اور ریاست پاکستان سمیت اپنے 8 لاکھ رجسٹرڈ رضاکاروں کی طرف سے آپ کی زیر نگرانی منعقدہ اس تیسری تقریب جموری پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں جو شاندار تقریب مختلف رنگ و نسل زبان و علاقے و مذہب کی تمیز سے بالاتر انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار رضاکار اس تقریب میں شریک ہیں جو سکاؤٹ موومنٹ کی حقیقی روح کی عکاس ہے جو مختلف ثقافتوں سے تعلق کے باوجود خدمت و احترام باہم افہام کو بہتر بنانے کو مضبوط بنانے کا آئینہ دار ہے مجھے یقین ہے یہ جمبوری نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانے کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہوگا جو امن و ہم آہنگی و بین الاقوامی روابط و اتحاد کو منظم کرنے کی جانب خوشگوار پیش رفت کا پیش خیمہ ثابت ہوگی میری نیک خواہشات تقریب کی تکمیل و کامیابی کیلئے ایک ہمدرد دنیا کی تعمیر میں کردار کی طرف منزل کا تعین کرے گا آپ سمیت منتظمین بہتر انتظامات و مندوبین کی آسائش کا خیال رکھنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں جس میں ہمارے پاکستان کی بھی نمائندگی ہے۔

