دکی محفوظ اور صحت مند ذمہ دارانہ کام کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

کوئٹہ: محفوظ اور صحت مند ذمہ دارانہ کام کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ایک غریب کان کن مزدور سے کرایا گیا تاکہ محنت کش طبقے کی عزت، وقار اور کان کنی کے شعبے میں ان کے بنیادی کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔ تربیتی پروگرام کا مقصد کان کن مزدوروں میں دورانِ کان کنی پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے آگاہی پیدا کرنا، حادثات کی روک تھام اور محفوظ طریقۂ کار کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر شرکاء کو ذاتی حفاظتی سامان (PPE) کے درست استعمال، زیرِ زمین کانوں میں مؤثر وینٹیلیشن، خطرناک گیسوں سے بچاؤ، چھت کی مضبوطی (Roof Support)، ہنگامی حالات میں محفوظ انخلا، ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور کان کنی سے متعلق قوانین بالخصوص Mines Act, 1923، Mines Regulations, 1926 اور Mines Rules, 1952 کے اہم نکات پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
تربیتی سیشنز انسپکٹر آف مائنز قادر مری، انجینئر شہباز خان اور انجینئر جلال الدین نے منعقد کیے۔
پروگرام میں کان کن مزدوروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی اصولوں اور ہدایات پر مکمل عمل کریں گے۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ حفاظتی ضوابط پر مستقل عمل درآمد کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری سمجھیں تاکہ کان کنی کے دوران حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکے اور ایک محفوظ، صحت مند اور ذمہ دارانہ کام کا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں