ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کا ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات (بلڈنگز) عرفان علی نے مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ سب ڈویژنل افسر محمد صدیق زہری اور محمد رفیق ابڑو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر گرلز کالج، طبی مرکز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی رہائش گاہوں کا معائنہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے انجینئرز کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کی خود نگرانی کریں، معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں