کوئٹہ: آل بلوچستان منی مزدہ ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی بابو رئیسانی نے صوبائی حکومت ،وزیراعلی وزیر داخلہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراؤں پر ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے آئے روز ٹرک ٹرالروں گیس بوزروں مازدہ وغیرہ کو جلایا جا رہا ہے اس کے علاوہ گن پوائنٹ پر ٹرکوں کو مال سمیت چھینا جا رہا ہے ان کا تدارک کیا جائے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزار گنجی میں زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر منی مزدہ ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لالا قدیم بڑ یچ سینئر نائب صدر حاجی عبدالحق مینگل جنرل سیکرٹری یونس پٹھان کے علاوہ کافی تعداد میں منی مزدہ ٹرک مالکان اور گڈز کمپنی مالکان کے علاوہ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نائب صدر حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی سہیل خان کاکڑ سیکرٹری اطلاعات حاجی روزی خان مندو خیل حاجی محمد گل کاکڑ حاجی محمد امین ثمالانی ملک نور خان کرد حاجی زکریا خان بازئی بھی شریک تھے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کہ کراچی لاہور صادق اباد پشاور گجرانوالہ کے صدور اور نمائندوں سے ہم مکمل رابطہ میں ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا پورے پاکستان کے گڈز ٹرانسپورٹرز کریں گے ہم بلوچستان کے منی مزدہ ٹرک اونرز ایسوسی ایشن بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اور تمام گڈز کمپنی مالکان کے ساتھ بھرپور ساتھ دیں گے اور شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اب چونکہ صو بے بلوچستان کے سبزی اور فروٹ کا ٹائم ہے لہذا ہڑتال یا احتجاج کا فیصلہ بلوچستان کے زمینداروں کہ پریشانیوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا لہذا ٹرانسپورٹرز اور زمیندار حضرات گڈز کمپنی مالکان نام نہاد نت نئے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن جو بھی اعلان کرے گا وہ حتمی ہوگا۔

