-ڈکیتی میں ملوث گروہ کے دو ملزمان گرفتار اسلحہ چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل برآمد

کوئٹہ: پولیس نے قومی آر سی ڈی زاوہ، جیوا، باغبانہ اور خضدار روڈ کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ڈکیتی میں ملوث مبینہ گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ کئی روز سے مذکورہ علاقوں میں نگرانی کا عمل جاری تھا۔
اسی دوران ایس ایچ او باغبانہ کی ٹیم نے مشکوک افراد کو روک کر تلاشی لی جس کے نتیجے میں ملزمان عبدالرحیم اور امیر بخش کے قبضے سے دو پستول بمعہ میگزین، ایک چوری شدہ چائنا موٹر سائیکل اور دو قیمتی چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوئے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان سے دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں