کوءٹہ: کوءٹہ میں نجی ہسپتال پر دستی بم حملے میں بچے سمیت4افرادزخمی ہوگءے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوءٹہ کے علاقے پٹیل روڈ پر واقع نجی ہسپتال پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت4افرادزبیراحمد،وزیر،عبدالرشیداور ابرار زخمی ہوگءے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گءی اور زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے ہسپتال اوراردگرد عمارتوں کی کھڑکیوںکے شیشے ٹوٹ گءے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

