اوستہ محمد (نامہ نگار) صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا امن و امان کی صورت حال قدر بہتر ہے قتل میں ملوث ملزمان کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لائیں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی کی کھلی کچھری کے شرکاء کو یقین دہانی صوبائی حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈگری کالج میں عوام کے مسائل کو سننے اور انہیں حل کرنے کے لیے کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے پینے کی پانی کی عدم فراہمی صحت کی سہولیات گیس نا ہونے منشیات کی روک تھام بجلی

