کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ مسجد ام کلثوم ومدرسہ دار الاحمد تدریس القرآن ایوب گوٹھ موسمیات میں عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن کریم طلباء کرام نے بہترین انداز میں تلاوت قرآن کریم کرکے قلوب کو منور کیا۔مہمان خصوصی مولانا عبدالوحید نے مدرسہ کے مہتمم قاری محمد خالد،مولانا عادل اور انکی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی مدارس میں مسابقہ شروع ہوا لیکن یہ تسلسل قائم نہیں رکھ سکے لیکن یہ دونوں حضرات نے بہت اچھے انداز میں آگے بڑھایا انہوں نے کہا ان ہی درسگاہوں سے مولانا سلیم اللہ خان رحمہ اللہ جیسے عظیم علمی عالم دین تیار ہوے اور مفتی تقی عثمانی جیسے مفتی اعظم تیار ہوے انہوں نے اہل مدارس اور جملہ اہل اسلام پر زور دیا کہ اعمال پر خصوصی توجہ دی جاے دعاؤں کا ضرور اہتمام کیا جاے اور دعا میں بچوں کو چار چیزیں یاد کرائی جائیں قرآن کریم کے الفاظ کا حافظ بنادے،قرآن کریم کے معانی کا عالم بنادے،قرآن کریم کے احکام کا عامل بنا دے،قرآن کریم کے پیغام کا داعی بنادے۔
دورد شریف کا مستقل کچھ وقت نکال کر اس کا اہتمام کیا جاے اس کے اثرات جو رسول اللہ نے بتائے ہیں اس پر یقین کرکے دعا دورد شریف تہجد کا اہتمام کیا جاے اس موقع پر مقامی آئمہ مساجد علماء والدین عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ادارہ کے مہتمم قاری محمد خالد مولانا عادل دیگر نے مولانا عبدالوحید کو گلدستہ پیش کیا تقریب میں معروف نعت خواں مولانا نصراللہ خان نے نعت،نظم پڑہی دلوں کو گرمایا ایمان تازہ ہوا تقریب میں مولانا علیم الرحمن مولانا حمزہ شفیق مولانا عبدالاحد مولانا واجد محمود مولانا منظور فقیری ترجمان جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی ودیگر نے شرکت کی مصنفین میں قاری ضیاء الرحمن اور مولانا معاویہ تھے آخر میں تمام شرکاء مسابقہ میں انعامات تقسیم کیے اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گی۔

