وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار غلام مرتضٰی کو بجلی کے بل پر 20400 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا

کوئٹہ: وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار غلام مرتضٰی کو بجلی کے بل پر 20400 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار غلام مرتضٰی نے بتایا کہ کیسکو کی جانب سے انہیں 20400 روپے کا غیر منصفانہ طور پر بجلی کا بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے وہ متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا لیکن وہاں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بالآخر، مجبور ہو کر انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی غیر منصفانہ عمل کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بجلی کا بل فوری طور پر درست کیا جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بجلی کے بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو 20400 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں