صحبت پور کے قریب چوکی آر ڈی 309 کے علاقے میں فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

صحبت پور(نامہ نگار) صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ آر ڈی 298 کی حدود گوٹھ کامران خان کنڈرانی میں واقع اچانک چوکی آر ڈی 309 کے علاقے میں کنڈرانی اقوام میں فائرنگ
فائرنگ کے واقعے میں محمد رفیق ولد ارباب شدید زخمی ہوگئے
زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال صحبت پور منتقل کیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر مقصود احمد کھوسہ اور دیگر میڈیکل ٹیم نے بروقت طبی امداد فراہم کی
ابتدائی علاج کے بعد محمد رفیق کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید بہتر علاج کے لیے سکھر ریفر کر دیا گیا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں