کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سندھ کے صدر سلیم خان ترین و دیگر کا سیپ اوغان کے والدِ گرامی اسماعیل لالا ولد بریم خان مندوخیل کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

, کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سندھ کے صوبائی صدر سلیم خان ترین، صوبائی نائب صدر سید غفور جان آغا، صوبائی جنرل سیکرٹری صابرین خان چغرزی صوبائی کابینہ، ضلعی عہدیداران اور کارکنان نے پارٹی کے سندھ ضلع سنٹرل کے جنرل سیکرٹری سیپ اوغان کے والدِ گرامی اسماعیل لالا ولد بریم خان مندوخیل کے انتقال پر دلی رنج و غم اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسماعیل لالا ایک باوقار، نیک سیرت، بااخلاق اور ملنسار شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دیانت داری، رواداری، قومی اقدار اور سماجی خدمت کے فروغ میں گزاری۔ ان کی وفات نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے اور دوست احباب کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔

مرحوم آج صبح کوئٹہ کے ذاہد ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

وہ کلی ولہ اکرم، ژوب کے رہائشی تھے۔ مرحوم حاجی تیمور شاہ ٹھیکیدار اور دین گل کے بڑے بھائی جبکہ عبداللہ، سعید اللہ، سیف اللہ خان، احمد خان، نصیب اللہ، فتح اللہ، شمس اللہ، امیر حمزہ اور عسکر خان کے والدِ محترم تھے۔پارٹی قیادت نے کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سیپ اوغان، ان کے تمام اہلِ خانہ اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ کے فیصلوں کے سامنے سرِ تسلیم خم کرتے ہوئے دعا ہے کہ ربِ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت نصیب فرمائے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 7:00 بجے ژوب، وانا روڈ پر واقع کلی ولہ اکرم کے جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں