رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات میں عالمی امن اور انسانیت کی فلاح کا پیغام مضمر ہے، قبائلی دشمنیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں: قائدین جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ: جمعیت علمائاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی کنوئینر مفتی شفیع الدین صوبائی کنوئینر مولانا قاری مہراللہ مرکزی ترجمان سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی دو قبیلے کے درمیان تصفیے کی موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عفو ودرگزر میں اقوام عالم کی کامیابیوں اور کامرانیوں کا راز مضمر ہے اسلام نیامن کا دین لاکرجوکہ جانوروں سے لیکر ساری دنیاکے لوگوں تک کیلئے حقوق نہ صرف تعین کیاہے بلکہ ان کے جانی و مالی تحفظ کو بھی یقینی بنانے کا درس دیاہے۔
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی تنازعات نے اقوام کو امن وخوشحالی اور ترقی سے محروم کررکھاہے صلح اور امن انسانی معاشرے کی وہ بنیادی ضرورت ہیں جن کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور بقا کا تصور ناممکن ہے۔

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عفو ودرگزر انسانیت کی زندگی پرامن اور پر سکون بناتی ہے رسول اللہ ﷺ کی مبارک زندگی میں عفو و درگزر ،رحم و کرم، محبت و شفقت کی مثال دنیا کو پیش کیا فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے ان تمام دشمنوں کو معاف فرمادیا عفو ودر گزراللہ کی صفت ہے اور اس کے اسمائے حسنی میں سے ہے۔

معاف کرنا بلند ہمتی کا کام ہے۔ خطاب کرتے ہو?ے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک مرکزِ ہدایت ہیں۔حضور قدس صلی اللہ علیہ وسلم کی نورانی تعلیمات میں اقوام عالم کی کامیابیوں اور کامرانیوں کا راز مضمر ہے امن کا دین لاکرجوکہ جانوروں سے لیکر ساری دنیاکے لوگوں تک کیلئے حقوق نہ صرف تعین کرتاہے بلکہ ان کے جانی و مالی تحفظ کو بھی یقینی بنانے کا درس دیتاہے۔
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے اصول ہی انسانیت کے فلاح وبقا اور حقوق کی تحفظ کی ضامن ہیں اسلام نے اُخوت اور محبت کو اللہ کی نعمت قرار دیا ہے اور اس محبت اور اتحاد پر اُن کی قوت اور طاقت کا مدار ہے۔ اس اُخوت کو قائم رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے اقوام کے مابین درپیش تنازعات کا خاتمہ علماء اور قبا?لی مشران کردار ادا کری

اپنا تبصرہ بھیجیں