۵موسمیاتی تبدیلی بلوچستان سمیت پورے ملک کے لیے سنگین چیلنج بن چکی، عوامی آگاہی ناگزیر ہی: سیکرٹری ماحولیات

کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی نے بلوچستان انوائرمنٹ پروٹیکشن (ایجنسی )کے صوبائی ڈائریکٹریٹ کاتعارفی دورہ کیاجس میں محکمے کی کارکردگی، کے حوالے سے ماحولیاتی قوانین سے متعلق تفصیلی پر ڈائریکٹرماحولیات جنرل ظہور بلوچ، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اپنی روز مرہ کی بنیاد پر ایکٹ 2012 تحت قانونی کاروائیاں جاری رکھے ہو ئے ہیں چاہے وہ کریش پلانٹس، فضائی آلودگی ،کارخانے ،ہسپتال کافضلات ،پلاسٹک کی تھلیاں( شاپر) اور دیگر فیکٹروں ہیں جن پر ماحولیاتی ایکٹ مطابق خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے لگائے جا تے ہیں ڈاریکٹر جنرل ظہور احمد بلوچ نے کہا بلوچستان میںمحکمہ ماحولیات جدید دور میں اپنی اہمیت کا حامل ہے آنے والے وقت میں اس محکمے پر ہمیں مزید محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے ہم تمام وسائل بروکارلاتے ہوئے اپنے شعبے کے ذمہ دارافسران اور دیگر ملازمین کے ہمراہ روزانہ شہر کادورہ کرکے رپورٹ دیتے ہیں عام شہری کی شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی جاتی ہے اس موقع پرصوبائی سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں مسئلہ بن چکا ہے ۔

ہمارا ملک بھی اس کی زد میں ہے انسانی زندگی بھی اس وجہ سے متاثر ہے بڑھتی ہوئی آبادی موسمیاتی تبدیلوںسے ہمارے رہن سہن اور ماحولیات کو نقصان پہنچ رہا ہے بے وقت کی بارشیں ،برفباری ،ژالہ باری سے زراعت بھی کو خطرہ لائق ہو رہا ہے آج کل ملک بھر کے علاوہ بلوچستان بھی موسمیاتی تبدیلی حکومت کے چیلنج بن چکا ہے اس وقت گرم علاقوں کے علاوہ سرد علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں ہے اس پر باقاعدہ طور پرموسمیاتی تبدیلوں کا سامنا کر نے کے لئے حکومت کوشش کررہی ہے کہ ہر شہری تک آگاہی پہنچ سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں