ضروری مرمت کے کام کے سلسلے میں بجلی بند رہیگی،کیسکو

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق132 کے وی کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن پر 2اگست کو (بروزاتوار) ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کا کام کیاجائے گا۔

جس کیلئے کوئٹہ سٹی گرڈکے 11 کے وی جناح روڈ، سورج گنج بازار، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارک فیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم اور بی اے مال فیڈروں سے صبح8بجے سے دن12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں