ڈپٹی کمشنر موسیٰ کی زیرِ صدارت 14 اگست یومِ آزادی اور یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سےاجلاس

کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت 14 اگست یومِ آزادی اور یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی جس میں دونوں قومی ایام کو انتہائی شایانِ شان، جوش و جذبے اور منظم طریقے سے منانے کے لیے حتمی فیصلوں پر غور کیا گیا ۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس سال جشنِ آزادی کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سرکاری عمارتوں پر چراغاں، قومی پرچموں کی آویزیش اور ضلعی سطح پر پروقار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران یومِ استحصال کے حوالے سے بھی خصوصی پروگرامز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، تاکہ کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے اور مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائضِ منصبی پوری تندہی اور ذمہ داری سے انجام دیںاور تمام تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے باہمی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دفعہ یومِ آزادی کو روایتی انداز سے ہٹ کر انتہائی شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے مختلف پروگرامز اور تقریبات کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں