سابق پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی م بشری رند کا سورینج میں کوئلہ کان حادثے پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ : سابق پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بشری رند نے سورینج میں کوئلہ کان حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق مزدوروں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ بشری رند نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ متاثرہ مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے، زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے کانوں میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں