وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایات پر کھلی کچہری کا انعقاد

صحبت پور(نامہ نگار ): وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات، آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج اور ایس ایس پی صحبت پور کی خصوصی ہدایات پر تھانہ شہید ملک محمد علی چتن پٹی میں عوامی شکایات کے ازالے اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں علاقے کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے علاقے میں امن و امان کی بہتری کے لیے تھانہ کے ایس ایچ او علی رضا کھوسہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کی تعریف کی اس موقع پر شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات بھی پیش کیں، جن پر ایس ایچ او علی رضا کھوسہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کے لیے ہدایات جاری کیں اور یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے پولیس حکام نے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت ازالہ اور علاقے میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جرائم کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں