آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل محمد نواز پندرانی صوبائی صدر، امان اللہ خان ترین صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب

کوئٹہ: آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے انتخابات میر نصیر خان نوری کلچرل ہال اسپنی روڈ میں الیکشن کمیشن کے ممبران حیات اللہ باروزئی ، مہرعلی ، ایوب صابر کی نگرانی میں منعقد ہوئے اجلاس میں صوبے بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈز ،کوئٹہ کے پرائیویٹ اسکولز کے ڈائریکٹرز اورپرنسپل نے شرکت کی ۔
نتائج کے مطابق محمد نواز پندرانی صوبائی صدر، امان اللہ خان ترین صوبائی جنرل سیکرٹری، میروائیس خان خلجی سینئر نائب صدر، سید احتشام الحق پریس سیکرٹری،عبدالوہاب کاکڑفنانس سیکرٹری،محمد زمان یوسفزئی صوبائی چیئرمین ،میڈم کنیز فاطمہ مینگل صوبائی نائب صدر فیمیل،میڈم شازیہ علی ہزارہ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری فیمیل ، دوست محمد صوبائی نائب صدر اول، علی احمد بلوچ صوبائی نائب صدر دوئم، امان اللہ محمد حسنی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری، محمد عامرصوبائی کلچرل سیکرٹری، شاہنواز صوبائی سیکرٹری سوشل آویرنیس، عبدالقہار کاکڑ صوبائی پروگرام سیکرٹری ،نورالامین خان صوبائی سیکرٹری ادبیات،ایڈوائزری کونسل ممبران میں صفدر اعظم محمد فہیم اصغر کلیم اللہ ، خادم حسین مینگل ، عتیق الرحمن ، عتیق بلوچ منتخب ہوئے ۔

آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر محمد نواز پندرانی ،جنرل سیکرٹری امان اللہ خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کے مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔ انہوں نے بلوچستان میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری طورپر کام شروع کیا جائے گاجن میں محکمہ تعلیم بلوچستان اور رجسٹریشن اتھارٹیز کے ساتھ مل کر رجسٹریشن، این او سی (NOC) اور دیگر دفتری امور کو آسان اور شفاف بنانا،یکساں تعلیمی معیار: صوبے بھر کے تمام نجی سکولوں میں جدید تعلیمی سہولیات، اساتذہ کی تربیت اور بہترین نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا،مشترکہ تحفظ و اتحاد: پرائیویٹ سکولوں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور تعلیمی اداروں کو درپیش معاشی و انتظامی چیلنجز پر یکجہتی کے ساتھ آواز اٹھانا،ووالدین اور اداروں میں اساتذہ، سکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان بہترین ہم آہنگی پیدا کرنا تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
نئی کابینہ کے عہدیداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ “بلوچستان میں تعلیم کا فروغ ہماری پہلی ترجیح ہے، اور ہم پرائیویٹ سکولوں کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر متحرک کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں