کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد نے سما نیوز کے رپورٹر مجیب خان اچکزئی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجیب اچکزئی اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ فاتحہ خوانی عبدالعزیز خان مسجد، حاجی غیبی روڈ، شالدرہ، نزد دو حمام چوک میں جاری ہے۔

