ٴْ7 اور 8 اگست کو کوئٹہ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، حاجی دولت خان لہڑی

کوئٹہ : آل پاکستان کوچ ایسوسی ایشن کے صدر معروف ٹرانسپورٹر میر حاجی دولت خان لہڑی نے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹر تاجروں کے ساتھ ہیں اور ان کے جائز حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے حکومت اور متعلقہ حکام اپنا کردار ادا کریں۔

انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی جانب سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے غلط فیصلوں اور اقدامات کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 7 اور 8 اگست جمعہ اور ہفتہ کو دو روزہ شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دی گئی ہے بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹر ان کی شٹر ڈائون ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے حکومت اور متعلقہ حکام کو تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل اور انہیں جو بھی مشکلات درپیش ہیں انہیں دور کرکے سہولیات فراہم کرنی چاہئے کیونکہ کسی بھی معاشرے میں اور حکومت کی بہتری کے لئے تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جس انداز میں وہ کاروبار کرکے حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں اس کے مقابلے میں ان کی مشکلات دور نہیں کی جاتی حکومت کو اس کا ادراک ہونا چاہئے کہ اپنے ٹیکس وصولی کے شعبوں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے انہیں کاروباری سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنا چاہئے اور ہم دو روزہ جمعہ اور ہفتہ کو 7 اور 8 اگست کی شٹر ڈائون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں