کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 05 اگست کی سہ پہر 3بجے طلب کرلیا ۔
بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان نے آئین کے آرٹیکل 119اے کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 05 اگست بروز بدھ سہ پہر3 بجے طلب کیا ہے۔اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور وزیٹرز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا۔ تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

