کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس (آج)ایک روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: ریلوے حکام نے ناگزیر وجوہات کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ایک روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس (آج)منگل کوکوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک دیا جائے گا، جبکہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی ناگزیر وجوہات کے باعث کی گئی ہے۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ریلوے سٹیشن یا ہیلپ لائن سے ٹرین کے شیڈول اور روانگی کے اوقات کی تصدیق ضرور کرلیں۔انہوں نے کہا کہ صورت حال معمول پر آنے کے بعد ٹرین سروس بحال کرنے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں