لشکری رئیسانی نے کچھی کو سبی میں شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی

کوئٹہ : نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کچھی کو سبی ڈویژن میں شامل کرنے کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مختلف مسائل کو اٹھایا گیا ہے جن میں اضلاع اور ڈویژنز میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلات ڈویژن کا نام ختم کیا گیا جس کی تاریخی حیثیت ہے، نصیر آباد ڈویژن کے اہم ترین حصے کچھی کو حکومت نے سبی کے ساتھ جوڑ دیا۔ لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں بیامنی اور مسائل کی بنیادی وجہ غلط پالیسیاں ہیں،بلوچستان میں امن کے قیام سمیت تمام معاملات میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں