بلوچستان اسمبلی کااجلاس 5اگست کو ہوگا، اجلاس میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل370اور 35اے کی منسوخی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی جائیگی

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کااجلاس 5اگست بروز بدھ کو ہوگا۔ اجلاس میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی آئین کے آرٹیکل370اور 35اے کی منسوخی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی جائیگی۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کااجلاس (کل)بروز بدھ 3بجے اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزراء میرصادق عمرانی ،میر ظہور احمد بلیدی ،میرشعیب نوشیروانی ،سردارزادہ فیصل جمالی ،پارلیمانی سیکرٹری برکت علی رند کی جانب سے 5اگست2019ء کو بھارت کی جانب سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370ارو 35اے کی یکطرفہ منسوخی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں