جعفرآباد( عطا محمد کھوسہ ) : مین چوک میں فائرنگ، صحبت پور سے تعلق رکھنے والے صحافی نظر علی کنڈرانی جاں بحق، ایک شخص زخمی
جعفرآباد/ڈیرہ اللہ یار: مین چوک ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ضلع صحبت پور سے تعلق رکھنے والے صحافی نظر علی کنڈرانی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پرویز احمد کنڈرانی شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جعفرآباد محمد معروف عثمان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ صحافتی حلقوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

