سیوی(نامہ نگار): چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیسکو کوئٹہ انجینئر شوکت علی جوگیزئی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیوی شہر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا کارروائی سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ سرکل سیوی سیف اللہ بادینی کی نگرانی میں کی گئی جبکہ ایس ڈی او سیوی حاجی مولا بخش سولنگی نے لائن سپرنٹنڈنٹس اور فیلڈ عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، گلی محلوں اور فیڈرز پر خصوصی آپریشن کی قیادت کی کارروائی میں لائن سپرنٹنڈنٹ سٹی فیڈر جلال الدین جاموٹ، لائن سپرنٹنڈنٹ صالم شاہ حاجی غلام حسین، لائن سپرنٹنڈنٹ اولڈ کینٹ محمد بخش میسر، لائن سپرنٹنڈنٹ ایکسپریس طارق عزیز بگٹی٬سینئیر لائن مین شاہد خان گشکوری٬محمد ابراہیم فتح سمیت دیگر فنی و آپریشنل عملہ شریک تھا کیسکو ٹیم نے مختلف مقامات پر بجلی کے کنکشن، میٹرز اور لائنوں کا معائنہ کیا، جہاں بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی میں ملوث صارفین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کے دوران درجنوں غیر قانونی اور نادہندہ صارفین کے بجلی کنکشن فوری طور پر منقطع کر دیے گئے، جبکہ متعدد صارفین کو واجبات کی فوری ادائیگی اور بجلی کے غیر قانونی استعمال سے باز رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں کارروائی کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیسکو حکام نے کہا کہ بجلی قومی اثاثہ اور ملک و قوم کی امانت ہے، جس کا تحفظ ہر شہری اور ادارے کی مشترکہ ذمہ داری ہے بجلی چوری سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ایماندار صارفین بھی اس کے منفی اثرات کا شکار ہوتے ہیں حکام نے واضح کیا کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کسی بھی فرد یا گروہ کو غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیسکو حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بروقت بجلی کے بل ادا کریں بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کریں اور کسی بھی غیر قانونی کنکشن یا بجلی چوری کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ کیسکو دفتر کو دیں تاکہ قومی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے

