حب میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کے لیے امید کی نئی کرن ہیں۔عبدالحمید بلوچ

حب: حب کے رہائشی عبدالحمید بلوچ سابق جونیئر کوالٹی کنٹرول مینجر نے کہا ہے کہ ضلع حب میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی دیرینہ محرومیوں کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ انہوں نے میر علی حسن زہری کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ عوام کو عملی طور پر ترقیاتی کام اپنی آنکھوں سے نظر آ رہے ہیں۔ عبدالحمید بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے گزشتہ تقریباً پینتیس برسوں میں حب کو مسلسل بنیادی سہولیات سے محروم ہوتے دیکھا۔ اس عرصے میں سیوریج کا ناقص نظام، پینے کے صاف پانی کی قلت، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، صحت کی ناکافی سہولیات اور دیگر بنیادی مسائل عوام کی زندگی کا حصہ بنے رہے۔ آج پہلی مرتبہ محسوس ہو رہا ہے کہ ان مسائل کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج حب کے تقریباً ہر علاقے میں سیوریج، پینے کے صاف پانی، سڑکوں، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بیک وقت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن سہولیات کے لیے یہاں کے عوام کئی دہائیوں سے منتظر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ ہی میری کبھی میر علی حسن زہری سے ملاقات ہوئی ہے لیکن عوام کے لیے ان کی شب و روز محنت، ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ اور خدمت کے جذبے نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں ان کی کارکردگی دیکھ کر دل سے ان کا قدردان بن گیا ہوں اور آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے پر سنجیدگی سے غور کروں گا۔ عبدالحمید بلوچ نے مزید کہا کہ بھوتانی دور میں عوام کو معمولی نوعیت کے کاموں کے لیے بھی منتخب نمائندوں کے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے لیکن اس کے باوجود مسائل اپنی جگہ موجود رہتے تھے۔ گزشتہ ادوار میں ہم نے حب کو ترقی کے بجائے زبوں حالی کی طرف جاتے دیکھا مگر موجودہ ترقیاتی سرگرمیوں نے عوام میں ایک نئی امید پیدا کی ہے۔ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات صرف میں نہیں کہہ رہا بلکہ یہ الفاظ حب کے ہر شہری کی آواز اور رائے ہے کہ میر علی حسن زہری نے بلا امتیاز رنگ، نسل، زبان اور مذہب پورے ضلع حب میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دی ہے۔ متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بہت سے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جس سے شہریوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔ عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ آج کا حب پہلے کے مقابلے میں زیادہ روشن، زیادہ متحرک اور ترقی کی راہ پر گامزن دکھائی دیتا ہے۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آنے والے برسوں میں ضلع حب ترقی، خوشحالی اور جدید شہری سہولیات کے اعتبار سے ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔ عبدالحمید بلوچ نے حب کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھنا ہے تو ہمیں ان افراد کا ساتھ دینا چاہیے جو عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ حب میں شروع ہونے والا ترقی کا یہ سفر مزید تیزی سے آگے بڑھے اور عوام کو وہ تمام بنیادی سہولیات میسر آئیں جن کا وہ برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں