کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں سیکیورٹی فوسرز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 5اور 6اگست کو کارروائیاں ردالفتنہ 3 کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے سلسلے کا حصہ تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5اگست کو بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ سیکورٹی فورسز کی بر وقت اور موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو مستونگ میں ایک اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

