بلوچستان کے علاقے واشک اور مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان کے 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے،معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے علاقے واشک اور مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان کے 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ واشک اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کا انجام سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرات، قربانیاں اور عزم پوری قوم کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ریاست دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو قومی اتحاد، مؤثر حکمتِ عملی اور فیصلہ کن کارروائیوں کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار استحکام کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ پوری قوت سے جاری رہے گا،دہشت گرد عناصر کے خلاف ہر کامیاب کارروائی اس عزم کا اظہار ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور بلوچستان کو ہر قیمت پر پرامن بنایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں