بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی کا مسودہ قانون مصدرہ 2026 منظور کرلیا

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی کا مسودہ قانون مصدرہ 2026 منظور کرلیا۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی آرڈیننس 2026 کو آئین کے آرٹیکل (a) (2)128 کے تحت نامنظور کرنے سے متعلق آئینی قرار داد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس کو مزید بہتر کرکے بل کی صورت میں پیش کرنا ہے بعدازاں صوبائی وزیر داخلہ نے بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی کا مسودہ قانون مصدرہ 2026 ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں