بیوٹمز، اسلامک ریلیف پاکستان اور آئی او ایم میں ماحولیاتی تحقیق پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

کوئٹہ(این این آئی) اسلامک ریلیف پاکستان(آئی آر پی) اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فور مائیگریشن(آئی او ایم) کے وفد نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کوئٹہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مستقبل میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا مقصد نصیر آباد ڈویڑن میں ماحولیاتی مسائل کے فطرت پر مبنی حل کے موضوع پر ایک مشترکہ تحقیقی مطالعے پر گفتگو کرنا تھا۔ملاقات میں آئی او ایم کی نمائندگی ڈیوڈ کوپر ایلن نے کی جبکہ آئی آر پی کی طرف سے انور عادل، ڈاکٹر جمال اور فاطمہ ننگیال بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے پاکستان خصوصاً بلوچستان میں آئی او ایم اور آئی آر پی کی طویل المدتی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس مطالعے کی کامیاب تکمیل کے لیے بیوٹمز کی مکمل تکنیکی اور ادارہ جاتی معاونت کا یقین دلایا اور کہا کہ یونیورسٹی اکیڈمک اور ڈویلپمنٹ شراکت داری کے ذریعے موسمیاتی مسائل کے شواہد پر مبنی لچکدار دار حل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں