کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ حاجی ولی محمد نورزئی اور نوابزادہ زرین خان مگسی باصلاحیت اور بہترین پارلیمنٹرین ہیں جو ہمیشہ پارٹی کے کارکنوں کو عزت و احترام کی نگران سے دیکھتے ہیں اور انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ دونوں پارلیمانی سیکرٹریز کو صوبائی کابینہ میں اہم وزارت اور کلیدی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ حاجی ولی محمد نورزئی اور نوابزادہ زرین خان مگسی نے جب سے پارلیمانی سیکرٹریز کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں وہ بلارنگ و نسل عوام اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی خدمت کررہے ہیں اورانکے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان رہنماوں کا عوام اور کارکنوں سے قریبی تعلق انہیں ایک ممتاز سیاسی رہنما بناتا ہے۔سید جہانگیر ساہ نے کہا کہ بلوچستان کو اسوقت ایسے مخلص،دیانتدار اور باصلاحیت رہنماوں کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں اورانکے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کری۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صوبائی حکومت کو تجربہ کار اورعوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے آفراد کی اشد ضرورت ہے جبکہ عوام کی صوبائی کابینہ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی اور نوابزادہ زرین مگسی کو صوبائی کابینہ میں اہم وزارت دیں تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکیں۔

