اوتھل،یونائیٹڈ فائبر کی انٹرنیٹ سروس تین روز سے معطل، صارفین کا فوری بحالی کا مطالبہ

اوتھل (این این آئی)اوتھل میں یونائیٹڈ فائبر انٹرنیٹ سروس گزشتہ تین روز سے معطل ہونے کے باعث تقریبا 400 صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرہ صارفین نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بند ہونے سے آن لائن کاروبار، تعلیم اور دیگر روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔صارفین کے مطابق وہ باقاعدگی سے پیکیجز کی ادائیگی کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی سروس اکثر معطل رہتی ہے، جبکہ متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود نہ تو کوئی تسلی بخش جواب دیا جاتا ہے اور نہ ہی مسئلہ حل کیا جا رہا ہے۔ متاثرین نے یہ بھی دعوی کیا کہ کمپنی کا مقامی رابطہ دفتر موجود نہیں اور ذمہ دار افراد سے رابطہ بھی ممکن نہیں ہو رہا۔متاثرہ صارفین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر انٹرنیٹ سروس بحال کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ صارفین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں