آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی کی قیادت میں وفد کی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرار سے ملاقات

کوئٹہ(این این آئی)آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان انجینئر کونسل کے رجسٹرار سے جمعہ کو اسلام آباد میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر سراج کاکڑ اوردیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے ٹھیکیداروں کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص پاکستان انجینئرنگ کونسل سے متعلق امور، لائسنسوں کی تجدید، تصدیق اور دیگر انتظامی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے بلوچستان کے کنٹریکٹرز کو پیش آنے والی مشکلات سے رجسٹرار کو آگاہ کیا اور ان مسائل کے جلد اور مؤثر حل کی درخواست کی۔رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے کنٹریکٹرز کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں